13 اگست 2020 - 17:04
نیتن یاہو نے عرب امارات کے ساتھ معاہدے کے دن کو تاریخی دن قرار دیا

نیتن یاھو نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کو ایک تاریخی دن قرار دیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایک ٹویٹر پیغام میں، اسرائیلی وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات کو معمول پر لانے کا ذکر کرتے ہوئے آج کے دن کو ایک تاریخی دن قرار دیا۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاھو نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں مزید لکھا کہ آج رات (مقامی وقت) شام 8 بجے ، ایک خصوصی بیان میں ، وہ اس تاریخی دن کے بارے میں مزید تفصیلات بیان کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج (جمعرات کو) ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی ریاست اور متحدہ عرب امارات کے مابین "تعلقات کو مکمل طور پر معمول پر لانے کے لئے ایک معاہدہ طے پا چکا ہے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲