اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی وزارت داخلہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے: "عراقی وزارت داخلہ کی انٹلیجنس فورسز نے صوبہ نینوا کے مختلف حصوں میں داعش کے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے دوران، دہشت گردوں نے داعش سے وابستہ ہونے کا اعتراف کیا اور یہ عراقی سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
دریں اثنا، حشد الشعبی سے وابستہ ذرائع نے عراق کے صوبہ دیالہ کے شمالی علاقے میں داعش سے وابستہ ایک مرکز سے کیمیائی مادے کی دریافت کا اعلان کیا۔
خیال رہے کہ عراق میں سیاسی بحران اور کورونا وائس سے پیش آئیں مشکلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے داعش کے دہشت گرد گروہ نے گزشتہ چند مہینوں سے اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲