اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چینی اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ کی رپورٹ کے مطابق چینی سمندروں کی طرف امریکی بحری جنگی جہازوں اور بیڑوں کی اس قسم کی نقل و حرکت کا گذشتہ تین برسوں میں کوئی ریکارڈ نہیں ملتا اور امریکہ کا یہ اقدام علاقے کے لئے برے نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔امریکہ اور چین کے درمیان کورونا وائرس کے علاوہ ہانگ کانگ اور مختلف دیگر سیاسی، اقتصادی اور تجارتی مسائل اور اسی طرح طلبا سے متعلق مسائل کو لے کر کشیدگی بدستور بڑھتی ہی جا رہی ہے۔چین نے اب تک کئی بار بیانات جاری کر کے امریکہ کو اس سلسلے میں خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ امریکہ ایسی آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے جو خود اسے بھی لیپٹ میں لے سکتی ہے۔چین مخالف امریکہ کی فوجی نقل و حرکت ایسی حالت میں جاری ہے کہ واشنگٹن نے ہانگ کانگ کے بارے میں چین کی پارلیمنٹ کے سیکورٹی بل اور بحیرہ چین میں بیجنگ کی فوجی نقل و حرکت پر سخت اعتراض کیا ہے۔
342/