اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق دو انجن والے پائپر طیارے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد سوار تھے جن میں دو بچے بھی شامل تھے۔ طیارے نے ویلسٹن سے نیو کیسٹل کے لیے پرواز بھرا تاہم وہ ایک جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ جس سے طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی اور جہاز راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔
حادثے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ امریکی تفتیشی ادارے ایف آئی اے نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
342/