اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق سعودی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ عسیر کے علاقے میں ہونے والی فائرنگ میں چھے افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔
ابھی تک فائرنگ کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اسلحہ درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔
سعودی عرب میں اسلحوں پر حکومت کا کنٹرول ہونے کے باوجود سعودی شہریوں کے پاس میں بھاری مقدار میں اسلحہ موجود ہے اور وہ مختلف مواقع پر ان اسلحوں کا استعمال بھی کرتے ہیں۔