اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اوپیک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے حسین کاظم پور اردبیلی کا آج صبح تہران کے ایک اسپتال میں برین ہیمرج کی وجہ سے انتقال ہو گیا۔ انہیں کئی روز قبل تہران کے ہسپتال میں دماغی شریان پھٹ جانے کی وجہ سے داخل کرایا گیا تھا۔
کاظم پور اردبیلی 1995 سے 1999 تک اور 2013 سے اب تک اوپیک میں ایران کے نمائندے تھے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور وزیر پٹرولیم بیژن نامدار زنگنه نے کاظم پور اردبیلی کے انتقال پرعلیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغام ارسال کئے ہیں۔