اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے کہا ہے کورونا وائرس نے دنیا میں نفرت کی سونامی برپا کر دی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کورونا وباء سے نسلی منافرتوں، خوف پھیلانے اور لوگوں کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوششوں کا سونامی آگیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دنیا بھر میں نفرت پرمبنی باتوں کا پرچار ختم کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ انٹونیو گوٹرس نے کہا کہ نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ پناہ گزینوں کو طبی سہولتوں سے محروم کیا جا رہا ہے۔
10 مئی 2020 - 07:50
News ID: 1035346
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے کہا ہے کورونا وائرس نے دنیا میں نفرت کی سونامی برپا کر دی ہے۔