4 مئی 2020 - 10:56
اسرائیل میں نتن یاہو کے خلاف مظاہرے+ ویڈیو

صیہونی وزیر اعظم بینیامین نیتن یاہو اور بنی گانٹز کے درمیان اتحادی حکومت کی تشکیل سے متعلق ہونے والے سمجھوتے کے خلاف مقبوضہ سرزمین کے ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مظاہرین نے صیہونی وزیر اعظم بینیامین نیتن یاہو کی بڑے پیمانے پر مالی بدعنوانی اور بنی گانٹز کی جانب سے اس موضوع پر توجہ نہ دیئے جانے اور ایک بد عنوان شخص کے ساتھ اتحادی حکومت تشکیل دینے کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے ہونے والے مظاہرے میں بدعنوان کابینہ کے خلاف نعرے لگائے۔