اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نیویارک سے ہمارے نمائندے کے مطابق سیکورٹی کونسل کے موجودہ چیئرمین اسٹوینیہ کے مندوب سیون جورگیسن نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کا کوئی بھی رکن ملک جب چاہے شیڈول سے ہٹ کر کسی اجلاس کی درخواست کرسکتا ہے تاہم اس ماہ اس کا امکان نہیں ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے ایران ایکشن گروپ کے سرغنہ برایان ہک نے جمعرات کے روز دعوی کیا تھا کہ ایران کے خلاف اسلحہ جاتی پابندیوں میں توسیع سے متعلق امریکی قرارداد رواں ماہ کے دوران سلامتی کونسل میں رائے شماری کے لیے پیش کی جائے گی۔
روزنامہ نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کے تحت سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف اسلحہ جاتی پابندیوں میں توسیع کے لئے تگ و دو شروع کردی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کے اسلحہ کی خرید و فرخت سے متعلق سلامتی کونسل کی عائد کردہ پابندیوں کی مدت رواں سال اکتوبر میں ختم ہوجائے گی۔
342/