اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستان کے زیرانتظام جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور کولگام اضلاع میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب مسلح تشدد کی دو الگ الگ وارداتوں میں چار عسکریت پسند اور پولیس کے دعوے کے مطابق عسکریت پسندوں کا ایک حمایتی و ساتھی مارا گیا۔
ان جھڑپوں میں جموں وکشمیر پولیس کے دو اہلکار زخمی ہوگئے ۔
واضح رہے کہ کشمیر میں کافی عرصے سے لاک ڈاون ہے اور متعدد کشمیری رہنما گرفتاراور نظربند ہیں۔
342/