20 اپریل 2020 - 08:28
امریکہ میں کورونا نے تباہی مچا دی 40 ہزار سے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں خطرناک کورونا وائرس سے حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں ۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں خطرناک کورونا وائرس سے اب تک 40 ہزار585 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کورونا وائرس میں 7 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد مبتلا ہوئے ہیں ۔ امریکہ کے سب سے اہم شہروں میں سے ایک نیویارک میں سب سے زیادہ 18 ہزار 921 افراد ہلاک ہوئے ہیں اس کے علاوہ نیو جرسی میں 4364 مشی گن میں 2308 اور میسا چوسٹس میں اب تک 1560 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

342/