12 اپریل 2020 - 07:10
تیل کی پیداوار کم کرنے پرعالمی سطح پر اتفاق

ایران کے وزیر تیل نے کہا ہے کہ 22 ممالک نے روزانہ 10 ملین بیرل تیل کی پیداوار کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ نے جمعہ کے روز اوپیک پلس کے نویں غیر معمولی اجلاس میں کہا کہ 23 ممالک میں سے 22 ممالک نے تیل کی پیداوار میں روزانہ 10 ملین بیرل تیل کم کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے مطابق (یکم مئی سے جون 2020 کے آخر تک) روزانہ 10 ملین بیرل، یکم جولائی سے 31 دسمبر 2020 کے آخر تک روزانہ 8 ملین بیرل اور یکم جنوری 2021 سے اپریل 2022 تک روزانہ 6 ملین بیرل تیل کی پیداوارمیں کمی کی جائے گی.

انہوں نے کہا کہ میکسیکو آنے والے دنوں میں اس معاہدے میں شمولیت کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔

342/