29 مارچ 2020 - 10:39
سعودی عرب کا حج و عمرہ زائرین کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج و عمرہ زائرین کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی  وزارت حج و عمرہ نے حج و عمرہ زائرین کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب کی  وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ ویزے کی میعاد ختم ہوجانے کے بعد بھی سعودی عرب میں مقیم زائرین کو دی گئی مہلت ہفتہ 28 مارچ کو ختم ہوگئی۔ اور اس کے بعد عمرہ زائرین کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ سعودی عرب میں مجبوری کی بنا پر باقی رہنے والے زائرین کو جرمانہ اور قید کی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑےگا۔

342