اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے امریکہ میں اس وائرس سے مقابلے کے لیے امریکی سینیٹ نے 2 کھرب ڈالر کے مالیاتی پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔ یہ پیکیج کورونا وائرس سے امریکی معیشت کو پہنچنے والے دھچکے کو سنبھالنے کے لیے ہے، پیکیج کی منظوری کے بعد امریکی منڈیوں میں تیزی نظر آئی۔ سینیٹ میں منظور ہونے کے بعد اب یہ بل منظوری کے لیے ایوانِ نمائندگان بھیجا جائے گا۔
واضح رہے کہ عالمی ادارۂ صحت نے امریکہ میں کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یورپ کے بعد امریکہ اس وائرس کا مرکز بن سکتا ہے۔
342