اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وزارت ریلوے نے آج رات 12 بجے سے ملک بھر میں مسافر ٹرینوں کے آپریشن کو 14 روز کے لیے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ریلوے ہیڈ کوارٹر میں وزیر ریلوے شیخ رشید، چیئرمین حبیب الرحمن، سی ای او ریلوے دوست علی لغاری، چیف آپریٹنگ آفیسر عامر بلوچ سمیت دیگر افسران نے ویڈیو لنک کانفرنس میں شرکت کی جس میں آج رات 12 بجے سے ملک بھر میں مسافر ٹرین آپریشن آئندہ 14 روز کے لیے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ریلوے میں صرف مال بردار ٹرینیں ہی چلیں گی جب کہ ٹرین آپریشن بند ہونے کے باوجود ملازمین کی چھٹی نہیں ہوگی۔
342