اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عراق کے وزیر خارجہ محمد علی الحکیم نے بغداد میں تعینات امریکہ اور برطانیہ کے سفیروں کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے حشد الشعبی کے ٹھکانوں پر امریکہ کے جنگی طیاروں کی بمباری پر شدید اعتراض کیا ہے۔ عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عراق میں امریکی اقدامات عراقی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ جنگي طیاروں نے آج صبح کربلا کے زیر تعمیر ايئر پورٹ اور حشد الشعبی کے متعدد ٹھکانوں پر بمباری کی ۔ جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ اس نے بغداد کے قریب التاجی علاقہ میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹوں کے حملے کے جواب میں حشد الشعبی کے ٹھکانوں پر بمباری کی جبکہ التاجی پر حملے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔
14 مارچ 2020 - 13:25
News ID: 1017335

عراق کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بغداد میں تعینات امریکہ اور برطانیہ کے سفیروں کو بلا کر حشد الشعبی کے ٹھکانوں پر امریکی بمباری پر شدید اعتراض کیا گيا ہے۔