اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے قومی کمیشن برائے صحت نےآج جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چین میں کورونا وائرس سے صرف گیارہ افراد کی موت ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کے صرف پندرہ نئے کیس سامنے آئے ہیں ۔
چین میں اب تک کورونا میں 80 ہزار 980 افراد مبتلا ہوئے کہ جن میں سے 3 ہزار 173 افراد ہلاک ہوئے۔
چین کے ہوبئی صوبہ کی ے مرکز ووہان سے شروع ہونے والے جان لیوا کورونا وائرس کی زد میں دنیا کے 120ممالک آگئے ہیں اور اس سے مرنے والوں کی تعداد 4300 ہوچکی ہے جبکہ ایک لاکھ انیس ہزار سے زائد لوگ اس وائرس کے سبب زندگی اور موت کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ چـین کے صوبہ ہوبی کو ہی کورونا وائرس شروع ہونے کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔