اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے محکمہ صحت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی سرکاری سطح پر تعداد 20 تک پہنچ گئی ہے۔ ادھر سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس عالمی وبا بن چکا ہے مگر وفاقی حکومت اس معاملے میں سنجیدہ نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام کو باخبر رکھنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر میڈیا بریفنگ کی جائے گی اور اس ضمن میں وزیراعلیٰ سندھ بھی کورونا وائرس ٹاسک فورس کی کارکردگی سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔
12 مارچ 2020 - 08:23
News ID: 1016853

پاکستان کے محکمہ صحت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی سرکاری سطح پر تعداد 20 تک پہنچ گئی ہے۔