اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ " اے ایف پی " کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک شہری کے قتل کے الزام میں دو فلسطینیوں کے گھروں کو بلڈوزر چلا کر منہدم کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مغربی کنارے میں یہودی بستی کے قریب ایک بم دھماکے میں نوجوان ہلاک جبکہ ان کے والد اور بھائی زخمی ہوگئے تھے اور اس کے الزام میں کارروائی کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق 23 اگست 2019 کو اسرائیل کے 17 سالہ شہری رینا شینرب ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد فلسطین لبریشن فرنٹ کے 4 اراکین پر الزام عائد کیا گیا تھا لیکن عدالت میں ان کے خلاف الزام ثابت نہیں کیا گیا تھا۔
5 مارچ 2020 - 15:30
News ID: 1015009
اسرائیلی فوج نے ایک شہری کے قتل کے الزام میں دو فلسطینیوں کے گھروں کو بلڈوزر چلا کر منہدم کر دیا ہے۔