اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آج صبح پلوامہ کے ترال میں مشترکہ تلاشی مہم کا آغاز کیا۔ تلاشی مہم کے دوران سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز اورعسکریت پسندوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں میں تین عسکریت پسند مارے گئے۔
واضح رہے کہ پانچ اگست کو ہندوستان کی مرکزی حکومت نے جموں کشمیر کو دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات منسوخ کرکے ریاست کو دو وفاقی حصوں میں تقسیم کر دیا تھا جس کے بعد وادی میں خاصی اضطرابی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں موجودہ حالات کے پیش نظر غیر اعلانیہ ہڑتالوں کا ایک لامتناہی سلسلہ شروع ہوا تھا جو بدستور جاری ہے۔
/129
19 فروری 2020 - 07:23
News ID: 1011567
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج بروز بدھ سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین ہونے والے تصادم کے دوران 3 عسکریت پسندوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔