اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں اور رہنماوں نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت اپنے عوام سے ڈر اور خوف کی وجہ سے اس کوشش میں ہے کہ علاقے سے امریکہ کے نکلنے سے پہلے اپنے آپ کو غاصب صیہونی حکومت کے قریب تر کرے ۔
دوسری جانب بحرین کے ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے رہنماوں نے اسی طرح تاکید کی کہ بحرین کے عوام کے انقلاب نے بحرین کی آل خلیفہ کی حکومت کے بہت سے اقدامات من جملہ عوام کو سرکوب کرنے کیلئے سکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کو ناکامی سے دوچار کردیا ہے۔
واضح رہے کہ چودہ فروری دوہزار گیارہ کو امریکی و مغربی حمایت یافتہ بحرین کی ڈکٹیٹرحکومت کے خلاف بحرینی عوام کے انقلاب کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو اب تک جاری ہے۔ بحرینی عوام آزادی، حق انتخاب اور مساوات جیسے بنیادی حقوق کے حصول کے لئے گزشتہ نو سال سے جدوجہد کر رہے ہیں مگراب تک آل خلیفہ حکومت کی جانب سے بہیمانہ سرکوبی، سزا، قید اور بربریت کے علاوہ اور کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔
/129
16 فروری 2020 - 06:47
News ID: 1010682
بحرین میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں اور رہنماوں نے آل خلیفہ کی حکومت کی جانب سے اس ملک کے عوام کے خلاف سرکوبگرانہ اقدامات کو ہولناک قرار دیا ہے۔