اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دورے پر آئے ہوئے "محمد ابراہیم طاہریان" نے آج بروز اتوار کو "اشرف غنی" کیساتھ ملاقات کی۔
اس ملاقات میں دونوں فریقین نے علاقائی مسائل سمیت اقتصادی تعاون کے فروغ پر گفتگو کی۔
اس ملاقات میں افغان حکومت کے اعلی عہدیدار بھی شریک تھے، اس موقع پر باہمی مشاورت کے سلسلہ کو جاری رکھنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ افغان حکومت کا ایک وفد، ایران کا دورہ کرے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ طاہریان نے اس سے پہلے افغان چیف ایگزیکٹیو "عبداللہ عبداللہ" اور سابق افغان صدر" حامد کرزای" کیساتھ ملاقات کی۔
اس ملاقات میں دونوں فریقین نے علاقائی مسائل سمیت افغان امن عمل اور افغانستان کے صدراتی انتخابات سے متعلق بات چیت کی۔
واضح ر ہے کہ ایرانی نمائندے نے گزشتہ روز کے دوران افغانستان کی قومی سلامتی مشیر"حمد اللہ محب کیساتھ بھی ملاقات کی۔
/129