22 جنوری 2020 - 17:47
تصویری رپورٹ/ انڈونیشیا میں شہید قاسم سلیمانی کی تصویر ٹی شرٹوں پر چھپ گئی

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شخصیت سرحدوں میں محدود نہیں ہے۔ دھشتگرد امریکہ نے شہید کا قتل کر کے نہ صرف ایرانیوں کے دلوں کو رنجیدہ کیا بلکہ تمام عالم اسلام کو محزون کر دیا۔ دنیا کا ہر حریت پسند انسان شہید قاسم سلیمانی کی شخصیت سے متاثر تھا اورہے۔ جس کی ایک مثال انڈونیشیا میں نظر آئی، ٹی شرٹ بنانے والے ایک کمپنی نے شہید کی تصویر کو ٹی شرٹوں پر چھاپ کر شہید کی نسبت اپنی عقیدت کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ انڈونیشیا میں ان کی شخصیت سے دوسروں کو متعارف کروانے کے لیے ایک اہم اقدام انجام دیا۔