17 جنوری 2014 - 20:30
روس: شام میں برسرپیکار دہشت گرد جنگی مجرم ہیں، ان پر مقدمہ چلنا چاہئے

روسی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شام کے نہتے عوام کے قتل عام اور اجتماعی پھانسیوں کو جنگی جرائم قرار دیا اور دہشت گرد ٹولوں اور ان کے آقاؤں کے خلاف جنگی جرائم میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق روسی خبررسان ایجنسی "نووستی" نے لکھا: روسی وزارت خارجہ کو یقین ہے کہ انتہاپسند اور تشدد طلب دہشت گرد تنظیمیں ـ جو شام میں نہتے عوام کی اجتماعی پھانسیوں اور قتل عام کے مرتکب ہوئے ہیں ـ اور ان کے سرغنے اور ان کے بیرونی سرپرست ـ جنگی مجرم ہیں اور انہیں سزا دی جانی چاہئے اور عالمی سطح پر ان کے جنگی جرائم کی مذمت ہونی چاہئے۔ واضح رہے کہ انسانی حقوق کے امور میں اقوام متحدہ کی سینئر مندوب نیو پیلائی نے دہشت گرد تنظیموں کے ہاتھوں شام کے بےگناہ عوام کی اجتماعی پھانسیوں کی مذمت کی تھی اور روسی وزارت خارجہ نے ان کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بیان جاری کیا اور کہا: اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر کی رپورٹ کی بنیاد پر حلب کے شفاخانہ اطفال میں شامی عوام کو اجتماعی پھانسی دی گئی ہے اور یہ اسپتال عسکری ٹھکانے میں تبدیل کیا گیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے: دہشت گرد تنظیموں کے ہاتھوں اس طرح کے اقدامات انسانی حقوق اور بین الاقوامی قواعد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہے اور ان اقدامات کو جنگی جرائم قرار دینا چاہئے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ دہشت گرد اور ان کے سرغنوں کو ـ جو کہ جنگی جرائم میں ملوث ہیں ـ اپنے جرائم کے بنیاد پر قرار واقعی سزا دی جانی چاہئے۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭