ابنا: مصر کے تجزیہ نگار سناء السعید نے اپنے ایک مقالے میں لکھا ہے کہ قطر کی چھوٹی سی حکومت نے اپنےامریکی و اسرائیلی ارباب کو خوش کرنے کے لئے شام میں سرگرم تکفیری دہشت گردوں کو تین ارب ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔ مصری تجزیہ نگار کے مطابق قطر مال و دولت اور سرمایہ کے ذریعہ دوسرے ممالک میں مداخلت کررہا ہے اور خطے میں دہشت گردوں کا سب سے بڑاحامی بن گیا ہے۔ سناء السعید کے مطابق شام میں قطرہ کا تباہ کن کردار صرف دہشت گردوں کو ہتھیار اور تنخواہ فراہم کرنے تک محدود نہیں بلکہ قطری میڈیا بالخصوص الجزيرہ بھی جھوٹی خبریں نشر کرنے اور بکواس بکنے میں مصروف ہے۔
.......
/169