4 دسمبر 2012 - 20:30

علی اکبر صالحی نے ایک اور امریکی ڈرون کے شکار پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ہم نے قبل ازیں امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ اگر ہماری حدود کی خلاف ورزی کی گئی تو ہم اپنی سرزمین کا بخوبی دفاع کریں گے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے خلیج فارس میں سپاہ پاسداران کی بحری فورسزے کے ہاتھوں ایران کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے امریکی ڈرون "اسکین ایگل" کو اپنے قبضے میں لینے پر کہا کہ ایران نے اس سے قبل بھی امریکہ کی جانب سے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بارے میں باقاعدہ احتجاج کرکے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی حدود کے تحفظ کےلئے کسی بھی ممکنہ اقدام سے گریز نہیں کرےگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے امریکیوں کو خبردار کیا تھا کہ بین الاقوامی کنونشن کے تحت  انہیں اپنی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے لیکن انہوں نے اس انتباہ پر توجہ نہیں دی۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کو ایران کی حدود کی خلاف ورزی پر خبردار کرنے کے پیش نظر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے امریکی ڈرون کو پھانس کر اسے اپنے قبضے میں لیا اور ایک بار پھر ایران کی مسلح افواج کی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

..........

/110