18 ستمبر 2012 - 19:30

آل خلیفہ کے کرائے کے گماشتوں نے بحرینی مظاہرین پر حملے کے دوران عوام کے گھروں کو بھی اشک آور اور زہریلی گیسوں کا نشانہ بنایا۔ ان حملوں کے دوران 59 سالہ بحرینی شہری الحاج حسن عبداللہ آل خلیفہ کی زہریلی گیس کی وجہ سے سانس کی شدید تکلیف میں مبتلا ہوئے وار کل رات شہید ہوگئے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حاج حسن عبداللہ مطلق العنان آل خلیفہ خاندان  کے کرائے کے گماشتوں کی طرف سے سترہ کے علاقے میں اپنے گھر کے اندر فائر کی گئی زہریلی گیس کے گولوں کی وجہ سے سانس کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے بعد سلمانیہ اسپتال منتقل کئے گئے جہاں سے ان کو 11 دن بعد رخصت کیا گیا اور وہ گھر میں سانس کی تکلیف کی شدت کی وجہ سے جام شہادت نوش کرگئے اور بحرین کے انقلاب کرامت کے قافلہ شہداء میں شامل ہوگئے اور یوں انقلاب کرامت کے شہیدوں کی تعداد 90 ہوگئی۔

.............

/110