27 مئی 2012 - 19:30

العالم نیوز نیٹ ورک نے قاہرہ میں مقیم سعودی سفیر کے نام سعودی وزیر خارجہ کے ایک خفیہ خط کا انکشاف کیا ہے جس میں سعود الفیصل نے اپنے سفیر سے کہا ہے کہ مصر کے صدارتی انتخابات میں اسلام پسند امیدواروں کو کامیاب نہ ہونے دے اور ان کی کامیابی کا راستہ روک لے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سعود الفیصل نے قاہرہ میں سعودی سفیر کے نام ایک خفیہ خط میں ان کو ہدایت دی ہے کہ مصر کے صدارتی انتخابات میں سعودی اسلام پسند امیدواروں، بالخصوص اخوان المسلمین کے امیدوار کو کامیاب نہ ہونے دے۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود بن فیصل بن عبدالعزیز آل سعود نے قاہرہ میں مقیم سعودی سفیر کے نام اپنے خط میں ان کو ہدایت کی ہے کہ مصری صدارتی انتخابات میں اسلام پسند امیدواروں ـ بالخصوص اخوان المسلمین کے امیدوار ـ کو ہر قیمت پر کامیاب نہ ہونے ديں۔اس خفیہ خط میں سعود الفیصل نے اپنے سفیر کو لکھا ہے: "جناب خادم الحرمین الشریفین المَلِک عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود کے حکم خاص کی بنیاد پر، آپ جناب سے چاہتا ہوں کہ مصر کے صدارتی انتخابات میں اسلام پسند عناصر ـ بالخصوص اخوان المسلمین کے نامزد امیدوار محمد مُرسی کی کامیابی کا راستہ روکنے کے لئے اپنی تمامتر کوششیں بروئے کار لائیں کیونکہ جماعت اخوان المسلمین ہمارے لئے حقیقی خطرہ سمجھی جاتی ہے اور ہمارا کوئی شوق نہیں ہے کہ یہ جماعت مصر کی باگ ڈور سنبھالے کیونکہ اس جماعت کی کامیابی کی صورت میں ہم (آل سعود) عالم عرب و اسلام کی زعامت و سیادت کا منصب کھو دیں گے اسی بنا پر آپ اس مہم کو سر کرنے اور اخوان المسلمین کو بر سر اقتدار آنےسے روکنے کے لئے اپنی تمام تر قوت اور وسائل کو بروئے کار لائیں۔سعود الفیصل نے سعودی سفیر کو ہدایت کی ہے: آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مصری انتخابات سے متعلق تمام رپورٹیں ـ سیکورٹی کے تمام اقدامات اور خفیہ تدبیروں کو ملحوظ رکھتے ہوئے "وزارت خارجہ میں قائم کردہ  خصوصی پیروی دفتر (Special Follow up Office) میں روانہ کیا کریں۔واضح رہے کہ یہ خفیہ خط سعود الفیصل کے دستخطوں سے جاری ہوا ہے اور اس پر سعودی وزارت خارجہ کی مہر ثبت ہوئی ہے۔