عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کا بیان: ہم سب امام خمینی(رح) کے مکتب کے شاگرد ہیں۔ دین کے بارے میں امام(رح) کا نقطہ نظر جامع تھا اور وہ اس بات کے قائل تھے کہ دین کو ہمہ گیر طور پر مؤثر ہونا چاہیے۔ امام خمینی(رح) نے مسلمانوں کو عزت و عظمت بخشی اور سیاسی و مذہبی میدانوں میں عالمی قواعد اور [اور مسلط کردہ ضوابط] کو بدل ڈالا۔ ایک زمانے میں مشرقی اور مغربی بلاک اقتدار آپ میں تقسیم کرنے میں مصروف رہتے تھے، لیکن آج سامراجی نظام کے مقابلے پر کھڑی ہونے والی قوت امام خمینی(رح) کی فہم پر مبنی اسلام ہے۔"
آیت اللہ رمضانی نے زور دے کر کہا کہ ہم پر فرض ہے کہ شیعہ مذہب کو صحیح، مکمل اور گہرائی کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کریں؛ اور رہبر انقلاب اسلامی نے بھی عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے ساتویں اجلاس کے شرکاء سے ملاقات میں تاکید کی تھی کہ "اہلبیت(ع) کے معارف کو عام لوگوں اور دانشوروں تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔"
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، "مسلمان خاتون اور خاندانی ڈھانچے کے خلاف عالمی یلغار" کا جائزہ لینے کی غرض سے ایک سیمینار بعنوان "خاندان اور معاشرے میں مسلم خواتین کا کردار" کے عنوان سے، سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں منعقد ہؤا۔ مختلف مغربی افریقی ممالک سے مکتب اہلِ بیت (علیہم السلام) کے پیروکار مسلمان نوجوان اس کانفرنس میں شریک ہوئے۔ سیمینار کے مہمان خصوصی عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی تھے؛ جو سینیگال کی دینی شخصیات کی دعوت پر اس ملک کے دورے پر ہیں۔
آیت اللہ رضا رمضانی کی موجودگی میں، ڈاکار (سینیگال) میں سینیگالی بچیوں کا اجتماعی شرعی جشن بلوغ شاندار انداز میں منعقد ہؤا۔ اس تقریب میں تربیتی اور علمی خطابات ہوئے، اور لڑکیوں کے مستقبل کی تعمیر میں ایمان، حجاب اور علم کے کردار پر زور دیا گیا۔