رہنما تحریکِ اسلامی نائیجیریا نے ابوجا میں شہداء کے اہلِ خانہ کی تیسری کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے استقامت اور مزاحمت کے راستے پر ثابت قدم رہنے کی ضرورت پر زور دیا اور شہداء کے اہلِ خانہ سے اپیل کی کہ وہ اپنے والدین کے راستے اور ان مقاصد کو مضبوطی سے جاری رکھیں جن کے لیے انہوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔
ایک مسلح تحریک جس کا نام "حرکت یحییٰ" ہے اور جس نے اپنا نام حماس کے شہید راہنما شہید یحییٰ سنوار کے نام سے لیا ہے، ایک بیان جاری کر کے اپنے وجود کا اعلان کیا اور دنیا بھر میں اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ اس تحریک میں شامل ہو جائیں۔
ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل احمد وحیدی نے کوہستک میں شادی کی تقریب پر امریکی حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہیدوں کا پاک خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا اور اس جرم کے ذمہ داروں کو اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔