شام پر صہیونی حملے
-
دمشق کے نواحی علاقے میں اسرائیلی ڈرون حملہ، ایک شخص زخمی
جنوب مغربی شام میں اسرائیلی ڈرون نے دمشق کے مغربی نواحی علاقے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
-
شمال مغربی شام میں ابوالظہور فوجی ہوائی اڈے پر 4 فضائی حملے
شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں واقع ابوالظہور فوجی ہوائی اڈے پر نامعلوم جنگی طیاروں نے چار فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں ہوائی اڈے کے رن وے کو نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
-
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام پر دھاوا، قنیطرہ میں 2 شہری اغوا
اسرائیلی فوج نے جنوبی مغربی شام کے صوبے قنیطرہ کے نواحی علاقے پر حملہ کرکے دو شامی شہریوں کو اغوا کرلیا، جبکہ گزشتہ شب اسرائیلی توپ خانے نے درعا کے علاقے کو بھی نشانہ بنایا۔
-
قطر کی شام پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
قطر اور فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے شام کے صوبہ ادلب میں واقع ابو الظہور فوجی ہوائی اڈے پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
-
الجولانی کی صہیونیت نوازی؛
ایک شامی مخالف کی الجولانی پر طنز: قدس کی آزادی کا فتویٰ کیوں نہیں دیتے ہو؟
شامی باغیوں کے سربراہ نے سابقہ نظام کے زمانے میں دعویٰ کیا تھا کہ اس نظام کے گرنے کے بعد وہ مسجد الاقصیٰ کی آزادی کے لئے اسرائیل کے خلاف لڑیں گے"؛ لیکن اب جب کہ وہ اقتدار کی کرسی پر براجمان ہیں، تو وہ اس ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے خواہاں ہو گئے ہیں!۔