21 دسمبر 2019 - 09:10
ملایشیاء سمٹ میں شامل ممالک سے تعاون پر ترکی کا اظھار آمادگی

ترک صدر نے اسلامی ممالک کی وحدت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ترکی ایران،قطر اور ملایشیاء سے تعلقات بڑھانے پر آمادہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ڈیلی صباح کے مطابق اردگان نے ملایشیاء سمٹ سے واپسی پر پریس سے گفتگو میں کہا: اجلاس میں عالم اسلام کو درپیش بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ایران، قطر اور ملایشیاء سے معنی خیز بات چیت ہوئی۔

انکا کہنا تھا: سمٹ میں ترقی، تحقیق، جدید علوم و فنون اور دفاعی صنعت سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا اور امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

اردوگان نے تاکید کی مختلف شعبوں، اقتصادی، علوم، آرٹ اور ثقافت کے میدان میں مذکورہ ممالک سے باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا اور انکے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

انکا کہنا تھآ: اسلامی ممالک کی پس ماندگی کسی کے مفاد میں نہیں اور ان ممالک کو ایکدوسرے سے تعاون کی ضرورت ہے۔/



/129