اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ :
جمعرات

24 اپریل 2014

12:13:22 PM
604476

آل خلیفہ کی جیلوں میں قید بچوں کی صورت حال ابتر

بحرین کے جوانوں کی انسانی حقوق کی تنظیم نے آل خلیفہ کی جیلوں میں انسانی حقوق خاص طور پر بچوں کی ابتر صورتحال کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  بحرینی ویب سائٹ "مرآۃ البحرین " کے مطابق بحرین کے جوانوں کی انسانی حقوق کی تنظیم نے آج ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ تقریبا 176 بچّے اس وقت آل خلیفہ حکومت کی جیلوں میں قید وبند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔ اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گيا ہے کہ بارہ افراد پر مشتمل ایک ٹیم نے فروری 2011 سے اب تک قیدی بنائے جانے والے 214 بّچوں کے گھروں پر جاکر ان کے والدین سے ملاقاتیں کی ہيں۔ بچوں کے اہل خانہ نے آل خلیفہ کی جیلوں میں بچوں پر ہونے والے مظالم پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان جیلوں میں وسیع پیمانے پر خلاف ورزیاں انجام پارہی ہیں۔ اس تنظیم کے اعلان کے مطابق قیدیوں کا کہنا ہے کہ وہ ان جیلوں میں بدترین حالات میں زندگي گذار رہے ہيں اور انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ناگفتہ بہ صورتحال سے نجات دلانے کے لئے ٹھوس قدم اٹھائيں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲