اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
ہفتہ

12 اکتوبر 2013

8:30:00 PM
472049

آل خلیفہ کی جیلوں میں شکنجے دینے والے ۱۱ مجرم بری/ ایک زخمی جوان کی حالت تشویشناک

بحرین میں آل خلیفہ کی بے انصاف عدالت نے گزشتہ آٹھ مہینوں کے دوران ۱۱ ایسے مجرموں کو بری کر دیا ہے جن پر جیلوں میں بے گناہ قیدیوں کوبھیانک شکنجے دینے کا الزام عائد تھا

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین میں آل خلیفہ کی بے انصاف عدالت نے گزشتہ آٹھ مہینوں کے دوران ۱۱ ایسے مجرموں کو بری کر دیا ہے جن پر جیلوں میں بے گناہ قیدیوں کوبھیانک شکنجے دینے کا الزام عائد تھا جبکہ اسی عدالت نے قید خانوں میں بند بعض انقلابی افراد اور انسانی حقوق کا تحفظ کرنے والی تنظیموں کے بعض کار کنان کے لیے ۱۰ سے ۱۵ سال قید کی سزا میں مزید اضافہ کرنے کے احکامات جاری کر دئے ہیں۔بحرین کے اخبار’’ الوسط‘‘ کے مطابق اس ملک کی عدالت نے فروری کے مہینے سے لے کر اب تک ۱۱ سکیورٹی عناصر کو بری کر دیا ہے جن پر یہ الزام عائد تھا کہ انہوں نے قید خانوں میں موجود بحرینی باشندوں کو سخترین سزائیں دی ہیں اور بری ہونے والے افراد میں دو ایسے مجرم بھی موجود تھے جن کے ہاتھوں شکنجہ ہوئے افراد میں سے بعض شہید بھی ہو گئے ہیں۔ ان دو افراد کے ہاتھوں شہید ہونے والے زکریا العشیری اور فاضل المتروک ہیں جو ان افراد کے ذریعے جیل میں دی گئی سزاوں کی وجہ سے شہید ہوئے ہیں۔آل خلیفہ کی اسی عدالت نے نیز تین ایسے مجرمین کی سزاوں کو کم کر دیا ہے جو قتل کیس میں گرفتار تھے۔ ادھر بحرین کے ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز اس ملک میں ہونے والے مظاہرے پر آل خلیفہ کے گماشتوں نے حملہ کیا جس کے باعث زخمی ہونے والے افراد کی حالت تشویشناک ہے۔عبد اللہ یاسین جو گزشتہ روز یوسف النشمی کے تشییع جنازہ کے مراسم میں شریک تھے سکیورٹی اہلکاروں کے کئے گئے حملے کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئے۔سکیورٹی اہلکاروں نے شہید کے تشییع جنازہ کے مراسم اور مظاہرین پر حملہ کر کے کئی افراد کو زخمی کر دیا تھا۔واضح رہے کہ یوسف النشمی کو بحرین کے قید خانے میں شدید شکنجوں کی وجہ سے شہید کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲