اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ارنا
بدھ

13 نومبر 2024

7:17:16 AM
1504001

ایران - روس - چین مغربی بالادستی کے لئے بلائے جان؛

اٹلانٹک کونسل کا امریکہ کے خلاف موجودہ سب سے بڑے خطرے کا اعلان

اٹلانٹک کونسل کے ماہر جان ہربسٹ نے روس، ایران، چین اور بعض دیگر ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کو امریکہ کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اٹلانٹک کونسل میں یوریشیا سینٹر کے سینئر ڈائریکٹر جان بی ہربسٹ (John E. Herbst) نے یوکرین کی تازہ ترین صورت حال کے حوالے سے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں  پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امریکہ، نیٹو اور وائٹ ہاؤس کے دیگر اتحادیوں کی قومی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ روس، چین، ایران اور شمالی کوریا کی بڑھتی ہوئی مضبوط شراکت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس خطرے کا مرکز یوکرین ہے اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے اقدامات مزید اشتعال انگیزی اور خطے میں ایک بڑی جنگ کا باعث بن سکتے ہیں۔

بین الاقوامی تعلقات کے ماہر نے کہا کہ یوکرین میں روس کی فتح کا امکان اب یورپ میں شمالی کوریا کے فوجی دستوں کی موجودگی سے روشن ہوگیا ہے اور  اسی وجہ سے چین تائیوان کی طرف پیشقدمی شروع کر دے گا۔

ہربسٹ، جو یوکرین میں امریکی سفیر بھی تھے، نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ ٹرمپ اس چیلنج کو پوری طرح سمجھتے ہیں، لیکن اس بات سے قطع نظر کہ وہ ایسا کرتے ہیں یا نہیں، ان کی انتظامیہ کو اس خطرے کا جواب ضرور دینا چاہئے اور اس حوالے سے سب سے اہم میدان یوکرین ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110