اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

13 جولائی 2024

2:50:56 PM
1471727

ہرقوم پکارے گی ہمارے ہیں حسین(ع)

اگر کربلا نہیں گئے ہو تو ضرور جانا۔ نیوجرسی کے پادری کا مشورہ + ویڈیو

امریکی پادری کہتا ہے: میں نے اللہ کے وجود کو کربلا میں دیکھا، اللہ کی طاقت کو محسوس کیا، امام حسینؑ کے ساتھ قلبی ربط پیدا کیا اور میرے آنسو جاری ہوئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ

نیوجرسی ـ امریکہ کے پادری نے اپنی جاری کردہ ایک ویڈیو میں کہا:

میں جب امام حسینؑ کے حرم میں گیا، وہاں کھڑا ہوگیا، میں نے حقیقتا اللہ کے حضور کو محسوس کیا۔

میں نہیں بھول سکتا جب میں اور میری اہلیہ صحن میں کھڑے ہو گئے تو ہم نے ہزاروں زائرین کو دیکھا، جو وہاں کھڑے ہوئے تھے، قطار باندھے ہوئے تھے، اور ان کے اشک رواں تھے اور رو رہے تھے، اور حرم میں داخلے کی کوشش کر رہے تھے تا کہ اپنا ہاتھ اس ضریح مقدس تک پہنچا سکیں۔

میں جب تک حرم میں داخل نہیں ہؤا تھا، اس وقت ان کے احساس کا ادراک نہیں کر سکا تھا۔ جب میں داخل ہؤا تو محسوس کیاکہ ایک الہی قوت مجھ پر نازل ہوئی ہے۔

میں نے اپنے پاس نظر دوڑائی، لوگوں کو دیکھا جو میرے ارد گرد، گریہ و بکاء کر رہے تھے، میں جب ضریح کے قریب پہنچا تو مجھ سے کہا گیا کہ "اگر مسلمان نہیں ہو، تو ہم تمہیں ضریح والے حصے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے"؛ میں وہیں دروازے کی دہلیز پر کھڑا ہو گیا اور اپنا ہاتھ چوکھٹ پر رکھا؛ کیونکہ میں نے کہا کہ اگر داخل نہیں بھی ہو سکتا ہوں تو کم از کم اس مقام کو مَسّ کر دوں؛ تاکہ "اس مقدس، صالح اور الہی انسان کے ساتھ ہونے والے احساس" کا ادراک کروں۔

چنانچہ میں نے اپنے ہاتھ سے دروازے پر تکیہ لگایا، اپنے ہاتھ سے دروازے پر تکیہ لگایا؛ آستانے پر ہاتھ سے تکیہ لگاتے ہیں کوئی چیز میرے جسم میں داخل ہوئی، اور میں نے محسوس کیا کہ الہی قوت مجھ پر اتر رہی ہے؛ وہیں کھڑا تھا کہ میرے آنسو میرے چہرے پر رواں ہو گئے اور میں نے امام حسینؑ کے ساتھ خصوصی اتصال کو محسوس کیا۔

دوسری طرف سے، خواتین کے حصے میں تھی اور اس کو یہ معلوم نہيں ہو سکا تھا کہ غیر مسلموں کو ضریح میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

لہذا ہم نے حرم کے گرد گھومنا اور میری اہلیہ کو ڈھونڈنا، شروع کیا اور میں حیرت کے ساتھ سمجھ گیا کہ وہ ضریح والے حصے میں پہنچ چکی تھی اور دوسری خواتین کی طرح اندر ہی کھڑی ہوکر گریہ و بکا کرتی رہی تھی؛ جب وہ باہر آئی تو میں نے کہا: جانتی ہو کہ تمہیں اندر نہیں جانا چاہئے تھا اور صرف مسلمانوں کو وہاں جانے کی اجازت ہے؟

میری زوجہ نے کہا: میں بے اختیار کھنچ گئی اور جذب ہوگئی اس مقام کی طرف؛ گویا کہ مجھے ویسے بھی داخل ہونا چاہئے تھا اور خود ہی اللہ کے حاضر و موجود ہونے کو محسوس کرنا چاہئے تھا۔

بہنو اور بھائیو! صرف ایک چیز جو آج میں تم سے کہہ سکتا ہوں وہ یہ کہ "اگر ابھی تک عراق میں واقع کربلا نہیں گئے ہو، تو اسی وقت وہاں جانے کی منصوبہ بندی کرو۔ کیونکہ جس وقت میں کربلا میں تھا، کسی قسم کا خوف و خطر محسوس نہیں کر رہا تھا۔ میں وہاں جانے سے قبل تھوڑا سے خوفزدہ تھا کہ عراق میں کونسی چیز میرا انتظار کر رہی ہے؟ کیونکہ وہ واحد چیز جو ہم نے عراق کے بارے میں سنی تھی وہ "صدام حسین" تھا۔ میرے گرجے کے ارکان نے بھی جو کچھ عراق کے بارے میں سنا ہے یہی ہے کہ یہ ملک خطے میں تمام تر تشدد، دہشت گردی اور خوف و وحشت کا سرچشمہ ہے۔ یا انہوں نے دہشت گردوں اور ان لوگوں کے بارے میں سنا ہے جو القاعدہ وغیرہ کی طرح ہیں۔

لیکن میں جب وہاں، کربلا میں، پہنچا تو مجھے کسی قسم کا خوف محسوس نہیں ہو رہا تھا۔ وہ سب کچھ جو میں نے محسوس کیا وہ سب اخوت اور برادری تھی، وہ سب کچھ جو میں نے محسوس کیا وہ خدائی ہونے کا احساس تھا۔ وہ سب کچھ جو میں نے محسوس کیا، وہ کربلا میں وہاں کے مسلمانوں کے کھلی ہوئی مخلصانہ بانہیں تھی۔

انہوں نے مجھ اور میری زوجہ کے ساتھ ایسا سلوک روا رکھا کہ ہم وہاں کرامت اور وقار کا احساس ہو رہا تھا۔

انہوں نے انتہائی احترام کے ساتھ اور کھلے ہاتھوں کے ساتھ ہمارے سے برتاؤ کیا، لہذا آج تمہارے لئے واجب سمجھتا ہوں، چاہے وہ جو یوٹیوب کو دیکھتے ہیں خواہ وہ جو یہاں سومرسیٹ کاؤنٹی، نیو جرسی کے اس کمرے میں حاضر ہیں، ابھی اسی وقت منصوبہ بناؤ، کربلا چلے جاؤ۔ وہاں اپنی زیارت کرو، یوں تم بالکل اسی چیز کو محسوس کرو گے، جو میں نے محسوس کیا۔ اور آپ درست وہی تجربہ کرو گے جو میں نے کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: فرحت حسین مہدوی

۔۔۔۔۔۔۔

110