اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

30 مارچ 2024

8:38:21 PM
1447877

طوفان الاقصی؛

ویڈیو | ہمارے پاس ایسے آلات ہیں کہ بے گناہوں کو بچا سکتے ہیں۔۔۔ سابق امریکی ملٹری انٹیلیجنس کی سابق اہل کار جوزفین گیلبو کا انٹرویو

امریکی فوج میں ایک فوجی کی حیثیت سے کام کرنے والے فرد کے سوا کوئی بھی نہیں جانتا کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی فوج کے پاس ایسا کیا ہے جو ان فوجیوں کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ بے گناہ انسانوں کی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالیں اور کوئی بھی ایک ایسے فوجی کے سوا صہیونیوں کے ہاتھوں بے گناہوں کے قتل عام کو بے نقاب نہیں کر سکتا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی کے مطابق، امریکی ملٹری انٹیلی جنس کی سابق اہلکار جوزفین گیلبیو(Josephine Guilbeau) نے ایک ویڈیو میں بتایا:

ہمارے پاس ایسی ٹیکنالوجیز ہیں جن کی مدد سے ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ایک عمارت میں اور کسی بھی جگہ، کون لوگ موجود ہیں۔ چنانچہ جب وہ [اسرائیلی فوجی] گھروں پر بمباری کرتے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ کون لوگ وہاں ہیں اور کتنے بچے وہاں موجود ہیں۔

میرا نام جوزفین گیلبیو ہے۔ میں سابق فوجی ہوں اور 17 سال تک فوج میں رہی ہوں۔

میں نے حال ہی، گذشتہ سال، فوج سے کنارہ کشی اختیار کی۔

باوجود اس کے کہ ایک انٹیلی جنس افسر کے عنوان سے میرے پاس معلومات ہیں اور سمجھتی ہوں کے دفاع کے کیا معنی ہیں، میرے لئے یہ بالکل واضح ہے کہ یہ جنگ اپنا دفاع (Self Defense) نہیں ہے۔ غیر فوجی مقتولین اور زخمیوں کی تعداد ایک المیہ ہے۔

وہ ایسے گھروں کو نشانہ بناتے ہیں جو بچوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ جو سیاستدان کانگریس میں بیٹھے ہیں، صرف وہاں بیٹھے ہیں اور متواتر جھوٹ بولتے ہیں۔

میں ایک سب سے زیادہ بیدار کردینے والے واقعے کے بارے میں بتانا چاہتی ہوں؛ جو میں سوچتی ہوں کہ حالیہ چند ہفتوں میں ـ جب سے میں یہاں آئی ہوں تاکہ اپنے اثر و رسوخ سے فائدہ اٹھا کر سینیٹروں اور کانگریس کے اراکین کے ساتھ [جنگ بندی کے حصول کے لئے ] بات چیت کروں۔ یہ واقعہ میرے لئے پیش آیا؛ وہ یہ کہ ہماری حکومت کس قدر بدعنوان ہے اور فوج میں تمام افراد صرف شطرنج کے مہرے ہیں، جنہیں ہمارے حکمران اپنی مرضی کے مطابق اور اپنے اندرونی مفادات کی خاطر، استعمال کرتے ہیں، اپنے سرمایوں اور نقد رقوم کی حفاظت کے لئے، [اور وہ میری بات سننے کے لئے تیار نہیں ہیں]۔

۔۔۔۔۔۔۔

110