اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
اتوار

10 مارچ 2024

11:51:51 AM
1443429

طوفان الاقصی؛

بعض اسلامی ممالک کے سربراہان درپردہ صہیونیوں کی مدد کر رہے ہیں۔۔۔ آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی

مرجع تقلید آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے عالم اسلام کی موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: آج غزہ کی صورت حال بہت افسوسناک ہے، بعض اسلامی ممالک کے حکام اور سربراہان درپردہ صہیونیوں کی مدد کی کر رہے ہیں اور ہلاکت خیز خاموشی اختیار کرکے بالکل بے حس ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، شیعیان اہل بیت(ع) کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمی حسین نوری ہمدانی نے حرم امام رضا(ع) کے متولی سے سے بات چیت کرتے ہوئے عالم اسلام کی موجودہ صورت حال کو تشویشناک قرار دیا اور فرمایا: آج غزہ کی صورت حال افسوسناک ہے، ہر روز خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں بے گناہ انسانوں کا قتل عام ہو رہا ہے لیکن بعض اسلامی ممالک کے سربراہان یا تو خفیہ طور پر صہیونیوں کی مدد کر رہے ہیں یا ہلاکت خیز خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں اور بالکل بے حس ہیں۔ 

آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے فلسطین کے بارے میں امام خمینی (رضوان اللہ تعالی علیہ) کے ایک قول کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اگر اسلامی ممالک کے سربراہان امام (رح) کے کلام کو توجہ دیتے، آج صہیونیوں کا نام و نشان تک بھی باقی نہ رہتا۔ آج ملت فلسطین کے سلسلے میں ہماری ذمہ داری بہت بھاری ہے، اور ہمیں اس مسئلے کی طرف توجہ دینا چاہئے۔

۔۔۔۔۔۔۔

110