اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

10 فروری 2024

6:04:01 PM
1436690

طوفان الاقصی؛

بیروت: فلسطینیوں کے پاس جنگ کے بعد کے لئے سیاسی منصوبہ عمل موجود ہے۔۔۔ امیرعبداللہیان

وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران نے لبنان کے عبوری وزیر اعظم نجیب میقاتی کے ساتھ ملاقات میں کہا: مجھے معلوم ہے کہ فلسطینیوں کو جنگ کے بعد کے مرحلے کے لئے پروگرام اور سیاسی منصوبۂ عمل موجود ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے خطے کے تین ممالک کے آغاز پر لبنان کا دورہ کیا اور لبنان کے عبوری وزیر اعظم کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے لبنان کے استحکام اور سلامتی کے تحفظ کے حوالے سے ایران کے عزم کا اعلانہ کیا۔

انھوں نے لبنان کی فلسطین اور اس کی مقاومت کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور کہا: اسلامی جمہوریہ ایران فلسطینی مقاومت کی ہمہ جہت حمایت جاری رکھے گا۔

انھوں نے یمن پر امریکہ اور برطانیہ کے حملوں کو اس ملک کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیز قرار دیا اور کہا کہ حملے صہیونیوں کے تحفظ دینے کے لئے ہو رہے ہیں اور خطے میں جاری بحران میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔ امریکہ دعوی کرتا ہے کہ وہ خطے میں جنگ کا دائرہ وسیع نہیں کرنا چاہتا ہے اور ساتھ ہی ہی یمن پر حملے کرتا ہے اور اسرائیل کو مسلسل اسلحہ بھجواتا ہے۔

انھوں نے کہا: فلسطین فلسطینیوں کا ہے اور فلسطینیوں کو ہی اس کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ان کے پاس جنگ کے بعد کے مراحل کے لئے منصوبۂ عمل بھی اور سیاسی پروگرام بھی۔

ان کا کہنا تھا: غزہ کی صورت حال کا واحد حل سیاسی ہے لیکن نیتن یاہو اپنی ذات کے تحفظ کے لئے جنگ کو جاری رکھنا چاہتا ہے۔

نجیب میقاتی کا شکریہ

لبنان کے عبوری وزیر اعظم نے اس موقع پر خطے کے حالات کو متغیر اور پیچیدہ قرار دیتے ہوئے غزہ اور فلسطین کے مسئلے کو اہم گردانا اور غزہ پر مسلط جنگ کے خاتمے کے لئے کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا۔ ہم خطے میں امن و استحکام اور جنگ کا دائرہ وسیع ہونے کا خطرہ ٹالنے کے خواہاں ہیں۔ 

انھوں نے مقبوضہ فلسطین کے ساتھ لبنانی سرحدوں کی صورت حال کی وضاحت کی اور ایران کی طرف سے لبنان کے استحکام کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔