اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : فاران
جمعہ

9 فروری 2024

7:13:55 AM
1436311

غزہ میں نسل کُشی اور طفل کُشی نے مغربی طاقتوں کے دعوؤں کو خاک میں ملایا اور عالمی اداروں کی عدم افادیت کا ثبوت فراہم کیا۔۔۔ صدر رئیسی

صدر نے کہا: غزہ میں نسل کُشی اور طفل کُشی نے مغربی طاقتوں کے دعوؤں کو خاک میں ملایا اور عالمی اداروں کی عدم افادیت کا ناقابل انکار ثبوت فراہم کیا و ثابت کر دیا؛ لیکن ہمیں یقین ہے کہ غزہ اور فلسطین کے شہداء کا خون غاصب صہیونی ریاست اور موجودہ غیر منصفانہ عالمی نظام کا خاتمہ کرے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صدر اسلامی جمہوریہ ایران، آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے رہبر انقلاب اسلامی سے سرکاری حکام، بیرونی سفارتکاروں اور عوام کے مختلف طبقات کی ملاقات کے دوران، حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم سماجی انصاف کے فروغ، پسماندگیوں کا ازالہ کرنے اور معاشی صورت حال بہتر کرنے کے سلسلے میں اپنی اندرونی پالیسیوں اور منصوبوں کی تکمیل کے لئے اندرونی عزم و ارادے کا سہارا لیتے ہیں اور ہماری حکومت کو ملکی مسائل کے حل کے لئے غیر ملکیوں کے دست نگر نہیں ہیں۔

صدر رئیسی نے بعثت نبوی(ص) کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: بعثت کا واقعہ "تَجَلِّیِ اعظم" اور اللہ اور نعمت عظمیٰ ـ یعنی نعمت ہدایت ہے؛ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) کی یکتاپرستی کی طرف دعوت، تفکر، عدالت، الٰہی اقدار کے ہمراہ ہے۔

انھوں نے اس سال عشرہ فجر [اور اسلامی انقلاب کی 45ویں سالگرہ] اور بعثت نبوی(ص) کے تقارن (ہم زمانیت Simultaneity) کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام خمینی (رضوان اللہ علیہ) نے لوگوں کو خدائے متعال کی بندگی اور غربت، بدعنونی اور امتیازی رویوں کے خلاف جدوجدہ کی دعوت دی اور لوگوں نے یہ دعوت قبول کی جو کہ بعثت نبوی(ص) کے پیغام کو لبیک کہنے کا ایک جلوہ [اور مظہر] ہے۔

صدر نے کہا: غزہ میں نسل کُشی اور طفل کُشی نے مغربی طاقتوں کے دعوؤں کو خاک میں ملایا اور عالمی اداروں کی عدم افادیت کا ناقابل انکار ثبوت فراہم کیا و ثابت کر دیا؛ لیکن ہمیں یقین ہے کہ غزہ اور فلسطین کے شہداء کا خون غاصب صہیونی ریاست اور موجودہ غیر منصفانہ عالمی نظام کا خاتمہ کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

........

110