اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
پیر

5 فروری 2024

5:56:48 AM
1435304

طوفان الاقصی؛

اسرائیلی بے رحم ہیں اور بے رحمی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔۔۔ امریکی پروفیسر + ویڈیو

شکاگو یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر جان میئرشیمر کی ایک ویڈیو پیش خدمت ہے جنہوں ںے قوانین کی طرف اسرائیلیوں کی عدم توجہ اور بے رحمی کے بارے میں اظہار خیال کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، شکاگو یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر جان میئرشیمر (John Mearsheimer) نے مغربی کنارے کے ایک اسپتال میں بھیس بدل کر گھسنے والے صہیونی گماشتوں کے بارے میں ـ جنہوں نے تین فلسطینی مریضوں کو سر میں گولی مار کر شہید کر دیا ـ کہتے ہیں:

سوال: کیا آپ نے اپنے مطالعے میں جدید جنگوں کے بارے میں سنا یا پڑھا ہے کہ سپاہی یا انٹلی جنس کے مرد کارندے عورتوں یا طبی مراکز کا لباس پہنیں اور ایک اسپتال میں گھس کر اور تین مریضوں کو ـ جو طبی عملے کے زیر نگرانی زیر علاج ہوں ـ سر میں گولی مار کر قتل کر ڈالیں؟

جواب: میں نے اس طرح کے واقعے کے بارے میں اب تک کچھ نہیں سنا اور مجھے حیرت نہیں ہے کہ اسرائیلیوں نے ایسا کر دکھایا ہے۔

میں سمجھتا ہوں کہ اسرائیلی جنگی قوانین کو کوئی توجہ نہیں دیتے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ عملی طور پر جو بھی چاہیں کر سکتے ہیں اور بچ نکلیں اس لئے کہ امریکہ انہیں بچا دے گا۔

علاوہ ازیں جو چیز غزہ کے واقعات کا مشاہدہ کرتے ہوئے، میرے لئے تکلیف دہ ہے صرف قتل عام کا مسئلہ نہیں ہے، یہ قطعی طور پر تکلیف دہ ہے، میری بات کا غلط مطلب نہ لیجئے گا، جو زیادہ تکلیف دہ ہے وہ بے رحمی ہے جو یہاں پائی جاتی ہے۔

لگتا ہے کہ اسرائیلی فلسطینیوں کو سزا دینے اور ان کے خلاف بے رحمی برتنے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اور جو کچھ وقوع پذیر ہو رہا ہے وہ حقیقتا ہولناک ہے اور یہ جنگ کے بالکل ابتدائی قوانین کی نسبت ان کی مکمل عدم توجہ کا دوسرا نمونہ ہے۔ اور ہر اس فعل کا ارتکاب کرنا جو وہ سوچتے ہیں کہ ضروری ہے اور عام طور پر بہت ہی بے رحمانہ اور بہت ہی شرارت آمیز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110