اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
بدھ

31 جنوری 2024

7:29:54 AM
1433960

اسلامی انقلاب کی پینتالیسویں سالگرہ؛

عشرہ فجر کی آمد پر، رہبر انقلاب کی امام خمینی کے حرم مطہر اور شہداء کے مزار پر حاضری + تصاویر

رہبر انقلاب امام خامنہ ای (دام ظلہ العالی) نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی پینتالیسویں سالگرہ کی آمد پر امام خمینی (رضوان اللہ تعالی علیہ) اور شہدائے انقلاب کے مزاروں پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی، قرآن کی تلاوت کی اور نماز پڑھی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی پینتالیسویں سالگرہ کی آمد پر آج [بدھ 31 جنوری 2024ع‍] کو علی الصبح انقلاب اسلامی کے رہبر اور اسلامی جمہوریہ کہ بانی حضرت آیت اللہ العظمی امام خمینی (رضوان اللہ تعالی علیہ) اور شہدائے انقلاب کے مزاروں پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی، قرآن کی تلاوت کی اور نماز پڑھی۔

شہدائے عالی قدر آیت اللہ بہشتی، محمد علی رجائی اور محمد جواد باہنر سمیت 28 جون 1981ع‍ کو منافقین [نام نہاد مجاہدین خلق] کی دہشت گردانہ کاروائی کے واقعے کے شہداء کے مزارات پر حاضر ہوکر ان کے درجات کی بلندی کے لئے خدائے متعال سے دعا کی۔

رہبر انقلاب اسلامی نے بعدازاں گلزار شہداء میں حاضر ہوکر اسلام اور ایران کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا اور فاتحہ پڑھی۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔

110