اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، عراق کے صوبہ الانبار میں ایک سکیورٹی ذریعے نے آج پیر کے روز بتایا کہ حشد الشعبی نے ایک دہشت گرد گروہ کی شمالی الرمادی میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔
سکیورٹی ذریعے کے مطابق، حشد الشعبی کی فورسز نے ایک دہشت گرد گروہ کی نقل و حرکت کا پتا چلایا جو سرتھار جھیل سے ایک کشتی کے ذریعے شمالی الرمادی میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا تاکہ دہشت گرد کارروائی انجام دے سکے۔
حشد الشعبی کے اہلکاروں نے ہلکے اور درمیانے درجے کے ہتھیاروں سے دہشت گرد گروہ پر فائرنگ کی۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی کشتی، اس میں موجود اسلحہ اور دھماکا خیز مواد قبضے میں لے لیا گیا، جبکہ دہشت گرد عناصر فرار ہوکر نامعلوم مقام کی طرف چلے گئے۔
سکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ حشد الشعبی کی فورسز نے دہشت گرد گروہ کے عناصر کے ساتھ مختلف اقسام کے ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ کیا، تاہم داعش کے عناصر میں ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
ذریعے نے مزید کہا کہ حشد الشعبی نے جدید ہتھیاروں سے لیس مسلح کشتیاں بھی روانہ کیں تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گرد حملے کو ناکام بنایا جاسکے۔
آپ کا تبصرہ