اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای (دام ظلہ العالی) نے مشہور پاکستانی عالم دین حجت الاسلام و المسلمین علامہ شیخ محسن علی نجفی کی وفات پر پاکستانی علماء اور حوزات علمیہ کے نام تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
مرحوم حجت الاسلام و المسلمین جناب الحاج شیخ محسن
علی نجفی طابَ ثَراہ کی وفات کی خبر سے افسوس اور صدمہ ہؤا۔
میں اس صدمے پر پاکستان کے علمائے، پاکستان کے حوزات علمیہ (مدارس)، اہل خانہ اور دوستداروں خصوصاً شیعیانِ بلتستان کو تعزیت کہتا ہوں اور خداوند شکور سے اس عالمِ متقی کے لئے مغفرت واسعہ اور درجات کی بلندی نیز ان کے پسماندگان کے لئے صبر اور اجر کی دعا کرتا ہوں۔
والسلام علیکم و رحمۃُ اللهِ و برکاتُہ
سید علی خامنہ ای
۲۸ جمادی الثانی ۱۴۴۵ھ