ماخذ : العالم نیٹ ورک
اتوار
8 اکتوبر 2023
11:54:44 AM
1398997
طوفان الاقصٰی؛
جنوبی لبنان میں صہیونی ٹھکانوں پر حزب اللہ کے حملے
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق مقاومت اسلامی لبنان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقاومت اسلامی کے شہید عماد مغنیہ گروپ نے آج (بمورخہ 7 اکتوبر 2023ع) جنوبی لبنان کے مقبوضہ اراضی کی آزادی اور فلسطین کی فاتح مقاومت اور مجاہد قوم سے یکجہتی کی غرض سے، شبعا فارمز میں صہیونیوں کے تین ٹھکانوں - ایک ریڈار سائٹ، زیدین میں واقع صہیونی ٹھکانہ، اور رویسات العلم میں صہیونی ٹھکانہ ـ کو نشانہ بنایا۔ ان ٹھکانوں کو ٹھیک نشانہ بننے والے میزائلوں، توپخانے کی بھاری گولہ باری کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ / 110