اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
منگل

2 مئی 2023

4:43:29 PM
1362040

مکڑی کا جالہ اور بھی کمزور ہو گیا!

ایسی حالت میں کہ جب اسرائیلی حکومت کی فوج کے ٹوٹنے کے بارے میں انتباہات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ایک صیہونی تھنک ٹینک نے بڑھتے ہوئے اندرونی اور بیرونی خطرات کے درمیان اس حکومت کی فوجی طاقت کے خاتمے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی حکومت کے سیاسی بحران کے واضح اثرات کے بعد، اس حکومت کی فوج کی حالت پر، جو فوج کے خاتمے کے بارے میں انتباہات کی حد تک پہنچ چکی ہے، مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی حکومت کے سیکیورٹی انسٹی ٹیوٹ نے ایک رپورٹ شائع کی ہے اور کہا ہے کہ نیا سیاسی اور سیکیورٹی بحران، اسرائیلی فوج کی صلاحیتوں اور اس کی تیاری کی سطح کو متاثر کرسکتا ہے، وہ بھی ایسی حالت میں کہ جب ہمیں خود کو کثیر محاذ جنگ کے لیے تیار ہونا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق عدالتی اصلاحات پر تنازع اور انتشار نے اسرائیل کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ سیاسی سطح پر اسرائیل کے لیے امریکی حمایت کا امیج متزلزل ہوا ہے اور اقتصادی سطح پر اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی آئی ہے۔ ہائی ٹیک سیکٹر کو بھی جو کہ اسرائیلی معیشت کا بنیادی محرک ہے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔

اس صیہونی ادارے نے مزید تاکید کی کہ اسرائیل میں عوامی گفتگو بھی انتہا پسندی کی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ فوج کو سیاسی تنازعات میں ایک آلہ کار کے طور پر استعمال کرنے کی وجہ سے اندرونی اتحاد تباہ ہو گیا ہے۔

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو بیرون ملک ایک منقسم معاشرے کے طور پر پیش کیا جاتا ہے جو عمل کرنے کی اپنی طاقت کھو چکا ہے۔ اسرائیل کی اس اندرونی کشمکش کو دیکھیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اندرونی خطرات اس کی فوجی طاقت کو تباہ کر سکتے ہیں۔

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے دشمن دن بدن پراعتماد ہوتے جا رہے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ اسرائیل کی اندرونی کشیدگی "مکڑی کے جالے" کے نظریہ (سید حسن نصر اللہ کا مشہور جملہ) کے مطابق اندر سے اس کے خاتمے کا باعث بنے گی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242