حسین امیرعبداللہیان نے دونوں ملکوں کے تعلقات میں تعاون کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور بعض رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے تہران کی آمادگی پر زور دیا۔
ایران کے وزیرخارجہ نے دونوں ممالک کی مشترکات کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہماری حکومت کی ہمسایہ ممالک کے ساتھ خارجہ پالیسی میں تہران اور اسلام آباد کے تعلقات اسلامی جمہوریہ ایران کی خاص توجہ کا باعث ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور خطے میں ایران کی خصوصی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔
اس ٹیلی فونی گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے تہران اور ریاض کے تعلقات اور یوکرین میں امن کے قیام سمیت دیگر علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے سوڈان کی جاری صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پابندیوں کے خاتمے پر بھی زور دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242