اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
منگل

7 فروری 2023

3:59:07 PM
1344416

شام میں زلزلے کے بعد 20 داعشی دہشت گرد جیل سے فرار کر گئے

شام کے زلزلہ زدہ علاقے میں واقع ایک جیل سے متعدد داعشی دہشت گرد فرار کرگئے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق، یہ واقعہ شام کے شمال مغربی علاقے میں رونما ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، زلزلے کے بعد بیس داعشی دہشت گرد راجو جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ بتایا جا رہا ہے کہ دو ہزار قیدی اس جیل میں موجود تھے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق داعش دہشت گرد گروہ سے تھا۔

ترکی کی سرحد کے قریب واقع اس جیل کے ایک عہدے دار نے بتایا ہے کہ زلزلے کے بعد قیدیوں نے بغاوت کردی اور جیل کے بعض حصوں پر قبضہ کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس جیل میں تیرہ سو سے زیادہ داعشی قید تھے۔

ادھر بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ ایسی حالت میں پیش آیا ہے جب شام کے زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے اور ملبے میں دبے افراد کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242