شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکہ نے کوئی بھی غلطی کی تو خطے کو بارود کے ڈھیر اور بحران زدہ جنگی علاقے میں تبدیل کردیا جائے گا۔
شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کا یہ شدید ردعمل ایسے وقت سامنے آیا ہے جب جمعرات کی صبح جنوبی کوریا نے علاقے میں امریکہ کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کے آغاز کا اعلان کیا ۔ اس سے پہلے نیوز ایجنسی یونہاپ نے پیونگ یانگ کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ شمالی کوریا نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ امریکہ کی طرف سے پیدا کردہ مسلسل کشیدگی کے باعث واشنگٹن سے مشاورت اور مذاکرات کا خواہاں نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242