اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

13 جنوری 2023

6:01:14 PM
1338146

ہر پہلو سے آئیڈیل شخصیت جناب سیدہ فاطمہ زہرا ؑ کی ذات ہے، علامہ ساجد نقوی

علامہ سید ساجد علی نقوی نے دختر رسول اکرم حضرت فاطمہ زہرا ؑ کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہاکہ قیامت تک خواتین عالم کے لئے بیٹی‘ بیوی اور ماں ہر پہلو سے آئیڈیل شخصیت جناب سیدہ فاطمہ زہرا ؑ کی ذات ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے دختر رسول اکرم حضرت فاطمہ زہرا ؑ کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہاکہ قیامت تک خواتین عالم کے لئے بیٹی‘ بیوی اور ماں ہر پہلو سے آئیڈیل شخصیت جناب سیدہ فاطمہ زہرا ؑ کی ذات ہے ۔دختر پیغمبر اکرم کی سیرت و کردار عالم نسواں کے لئے قیامت تک نمونہ عمل ہے۔ شاعر مشرق نے بھی اسی جانب اشارہ کیا ”مزرع تسلیم را حاصل بتول....مادران را اسوہ کامل بتول“۔ علامہ ساجد نقوی کا کہنا ہے کہ آزادی نسواں کی حدود و قیود ہر سوسائٹی نے مقرر کررکھی ہیں، مسلم سوسائٹی کی خواتین موجودہ دور کے تقاضوں کو سیدہ طاہرہ کے دئےے گئے راہنما اصولوں کے مطابق بنا کر آزادی نسواں کیلئے جدوجہد کریں ۔ انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنے ذاتی، خاندانی معاملات سے لے کر اجتماعی معاملات تک ہر موقع پر سیدہؑ کی شخصیت کو مدنظر رکھیں۔قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مزید کہا کہ سید ہ فاطمہ زہرا ؑ کا یہ فرمان دختران اسلام کے لئے نمونہ تقلید ہے کہ ” تمھاری دنیا میں میری پسندیدہ چیزیں تین ہیں تلاوت قرآن‘ رسول خدا کے چہرہ مبارک کی زیارت اور خدا کی راہ میں انفاق و خیرات کرنا“۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242